لالہ موسیٰ (عدیل بٹ )ن لیگ ہر میدان میں ناکا م نظر آرہی ہے ن لیگ کے تمام تر دعوے دھرے کے دھر ے اور کھوکھلے رہ گئے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی سیاسی شخصیت نو منتخب جنر ل کونسلر شیخ خالد محمود نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے دور اقتدار میں مہنگائی نے اعلیٰ ریکارڈ عروج احتیار کیا مہنگائی کے علاوہ علاقہ میں ترقیاتی کام بھی کوئی خاطر خواہ نظر نہیں آرہے لالہ موسیٰ میں ہر گلی معمولی سے بارش سے سیلاب کا منظر پیش کرتی ہے جس کی وجہ ن لیگ کی نا کامی کا ثبوت ملتا ہے ن لیگ کے عوامی نمائندگان صرف عوام کو بیوا قوف بنانے میں ماہر ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ تین سال کا عرصہ گزرنے کو ہے لیکن ن لیگ ہر میدان میں پیچھے ہے لہذا ن لیگ آئندہ کسی بھی صورت دور اقتدار میں نہیں آسکتی کیوں کے حقائق سے عوام رو برو ہوچکی ہے