لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاورباری شخصیت جنرل کونسلر چیئر مین الخلیل گروپ شیخ خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیل سستا اور دوسری اشیاء مہنگی کرکے مسلم لیگ ن نے عوامی دشمنی کاثبوت دیا ہے لوگوں کو مہنگائی کے جنگل میں دھکیل دیا ہے اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کے مراعات اور تنخواہوں میں سوفصید اضافہ کرکے غریب عوام کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے شیخ خالد محمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور عوامی دشمنی کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے اور تیل کی قیمت میں کمی کرکے اور دوسری اشیاء مہنگی کرکے عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوؤں کی منفی کردی ہے