لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت و جنرل کونسلر ،چیئرمین الخلیل گروپ شیخ خالد محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی اجیران بنا دی ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے،جس سے لوگوں کا زندگی کی گاڑی کو آگے بڑھانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا ہے ، عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے سنہری اور یادگار دور کو یاد کر رہے ہیں ، شیخ خالد محمود نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے تمام دعوے غلط ہیں، ہامری تاریخ گواہ ہے کہ ہماری حکومت نے روٹی کپڑا اور مکان کا صرف نعرہ نہیں لگایا بلکہ اسکو عملی جامعہ بھی پہنایا ۔