اسلام آباد (جیوڈیسک) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق بہت مضبوط ہیں جس میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستان میں حرمین شریفین کے لئے بہت محبت دیکھی اور ملاقاتوں کے دوران محسوس کیا کہ صدر سے لے کر عام شہری سب سعودی عرب کے ساتھ ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا تعلق بہت مضبوط ہیں جس میں کوئی دراڑ نہیں آسکتی اور پاک سعودی عرب تعلقات خراب کرنے کی سازش کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم ہے، یہاں کے عوام کی محبت کو آنکھوں سے دیکھا اور دل سے محسوس کیا اور پاکستان اور سعودی عرب میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا دورہ کیا مگر آخری نہیں۔
پاکستانیوں کی محبت میرے لیے عزت افزائی ہے اور مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی جب کہ والہانہ محبت دینے پر تمام پاکستانیوں کا ممنون ہوں اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان میں خوشحالی لائے۔ شیخ خالد الغامدی کا کہنا تھا کہ نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت اسلام ہے اور مسلمان ایک قوت میں جن میں کوئی اختلاف نہیں۔