لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت جنرل کونسلر چیئر مین الخلیل گروپ لال موسیٰ شیخ خالد محمو د نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کائرہ خاندان کے ترقیاتی کام ہر دور میں نمایاں نظر آتے رہے ہیں کیونکہ اس خاندان کا مقصد بے لوث عوامی خدمت ہے چوہدری قمر زمان کائرہ ، چوہدری تنویر اشرف کائرہ ، چوہدری ندیم اصغرکائرہ ، چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، نے خود کو لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے کائرہ خاندان پر نقطہ چینی کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے کہ وہ لوگوں کے مسائل حل کرائیں اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں ہم کائرہ خاندان کی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہ کریں گے