اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم کے ممتاز لیڈر اور بزنس مین شیخ ماجد پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرکے آج بیلجیئم واپس پہنچ گئے، برسلز ایئر پورٹ پر ان کے دوست احباب اور فیملی ممبران نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں لاہور میں ان کے جگری دوست شیخ فرید نے ان کے اعزاز میں شاندار اور پرتکلف دعوتوں کا خصوصی اہتمام بھی کیا۔
شیخ ماجد نے اپنے تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی مہمان نوازی کی، خاص طور پر انہوں نے شیخ فرید کا بہت زیادہ شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو خصوصی محبت اور عزت دی۔