پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک کے بھائی ملک عبدالغفار کی وفات پر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے سیکرٹری نشر واشاعت شیخ ندیم کا اظہار افسوس
لالہ موسیٰ( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک کے بھائی عبدالغفار رضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ اس موع پر سیکرٹری نشرواشاعت پی پی لالہ موسیٰ شیخ ندیم صدیقی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفرت کی ۔
شیخ ندیم صدیقی نے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ملک اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں اور ان کے بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔