پیرس، حکومت کیخلاف غیر جمہوری ہتھکنڈے اپنی موت آپ مرجائیں گے، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف غیر جمہوری دھرنے ، رہبرکمیٹیاں اپنی موت آپ مرجائیں گی۔ مخالفین کو دھرنے میں بھی شکست نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے پہلے آپ پہلے آپ کر رہے ہیں اور مولانا اپنی زندگی کا آخری الیکشن لڑچکے ہیں اورزندگی کا آخری سیاسی دھرنا بھی کرنے جارہے ہیں انشااللہ اس کے بعد ان کی شخصیت کے رہے سہے تاریک پہلو بھی مکمل آشکار ہوجائیں گے اور عوام ان کو مار بھگائیں گے۔