وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں قومی یکجہتی کی منزل قریب ہے، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عید کی طرح تمام مسائل پر قومی یکجہتی کی منزل قریب آرہی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت ہر طرح کے شک و شبہ سے بالا تر ہے اور ان سے بڑا محب وطن لیڈر آج تک اقتدار میں نہیں آیا جس نے دو ہی سال میں قومی اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کی یکجہتی کی منزل کی طرف سفر شروع کردیا ہے۔