تجاوزات مادرپدرزاد دور کی نشانیاں ہیں، آئینی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والے شرم کریں، نعمت اللہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شیخ نعمت اللہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں یکساں تجاوزات کے خلاف آپریشن آئین و قانون کے مطابق ہے اور تجاوزات کا لفظ ہی برا ہے اور غیر قانونی اور برے کاموں کے پیچھے کھڑے ہونے والے اور اس کے خلاف حکومت کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔
کہ عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانا تحریک انصاف کا عزم ہے اوران کے مسائل حل کرنا ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی جسے ہم بخوبی نبھا رہی ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ عوام سے رابطہ ہر آنے والے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگا اور ان جائزکام میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سابق ادوارسے کہیں بہتر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب روز کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔