کشمیر ہماری شہ رگ ہے، پاکستان وکشمیر ایک دوسرے کیساتھ لازوال رشتے میں بندھے ہیں ، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ بھارتی جارحیت کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر کے ایشو کو اجاگر کرنے کے علاوہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیرکے ایشو کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی امن کی کوششوں کے باوجود بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہاہے۔ انہوں نے فرانس میں موجود پاکستانی وکشمیری برادری سے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے ۔عالمی برادری کو یہ باور کرایا جائیگا کہ کشمیری اس وقت انصاف کیلئے ان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیر کا مسلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔