فرانس( ایس ایم حسنین) بزم اہل سخن پیرس نے وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس ہر دلعزیز شخصیت “ جناب شیخ نعمت اللہ “ کو سرپرست اعلی بزم اہل سخن نامزد کر دیا- اس موقع پر پیرس کی معروف ادبی شخصیات کی مبارکباد۔ یس اردو نیوز کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کو سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارکباد ۔ شیخ نعمت اللہ حساس اورباذوق شخصیت کے مالک ہیں جو آج کے معاشرے میں علم و ادب کے کردارکا بخوبی ادراک رکھتے ہیں ۔ شیخ نعمت اللہ انتہائی پرکشش شخصیت کے مالک بھی ہیں ان کی بطور سرپرست نامزدگی بزم اہل سخن کیلئے یادگار رہے گی۔