وزیراعظم عمران خان کا ملک کو عالمی تنہائی سے نکال کر امریکہ ایران ثالثی کے تاریخی تشخص تک لانے پر ہرمحب وطن انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ نے پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن سچ ثابت ہوا انہوں نے عالمی حالات کے متعلق جو بات ہمیشہ کہی اس پر عمل کیا اور آج اپنے وہی الفاظ افغانستان اورامریکی افواج کے متعلق دہرا رہے ہیں جو کہ ان کے دنیا کی سیاست پر انتہائی مدبرانہ نظر یہ کا اظہار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر وزیراعظم عمران خان نے سابق خود بیٹی کے ہمراہ پاکستان فوج کیخلاف سازشی وزیراعظم نواز شریف کی دی ہوئی عالمی تنہائی کو عالمی ثالثی کے کردار میں بدل دیا ہے جس کیلئے ہر محب وطن انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔