وبائی صورتحال میں فلاحی کاموں کے بجائے رکاوٹ بننے والے سمجھ سے بالا تر ہیں، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر اور قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن فلاحی کاموں میں رکاوٹ بن کر بدترین مثال قائم کررہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ رکاوٹ بننے والے سمجھ ے بالا تر ہیں ۔ وبا کے دنوں میں عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کیلئے کون محنت کر رہا ہے اور ان کے ساتھ پچھلے تیس سال سے صرف سیاست کون کر رہا ہے۔ انشااللہ اب تحریک انصاف کا دور آچکا ہے اور عوام کو اپنے حقوق کیلئے دربدر نہیں ہونا پڑیگا۔