فروری 27 سرپرائزڈے کی دلی مبارکباد، پاکستانی شاہینوں کی دشمن پرفتح کا دن پوری قوم کو مبارک، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے 27 فروری دن کی عظیم الشان فتح کی پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرپرائزڈے وہ عظیم دن ہے جب مغرور بھارت کے عزائم خاک میں ملادیے گئے اور پوری دنیا میں اپنے دفاع کا ڈنکا بجانے والے ہندوبنیئے کی اکڑ پل بھر میں ملیا میٹ ہوگئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ کریم نے عظیم فتح سے نوازا اورپاک فوج کے عزم نے استعمار کو شکست دی ۔ ایٹمی پاکستان کے بعد فضائی دفاع میں ایف 17 تھنڈرنے پاکستان کو ناقابل تسخیر ثابت کیا جس کیلئے اللہ کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔