پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور فرانس کی ممتاز سماجی وکاروباری شخصیت افضان نواز نے وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس شیخ نعمت اللہ کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالی کعبۃ اللہ اور درِ مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت و حاضری قبول فرمائیں اور آپکو ہمیشہ اپنے محبوب بندوں میںشامل فرمائے۔۔۔آمین
شیخ نعمت اللہ تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔ واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں کعبتہ اللہ کی زیارت اور مدینہ منورہ کی زیارات کا شرف حاصل کیا۔ جس پر ان کو دوستوں احباب اور عزیز واقارب کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ عمرہ پر جانے سے قبل ان کے اعزاز میں پیرس کے معروف ہوٹل میں عشائیہ بھی دیا گیا اور ان کی آمد پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے ائر پورٹ پر ان کا بھرپور استقبال کیا۔