وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس اور سرپرست اعلیٰ بزم اہل سخن شیخ نعمت اللہ کا بیت اللہ شریف اور روضہ رسول ﷺ حاضری سےواپسی پر دوست واحباب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام
– پیرس(نمائندہ خصوص) تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین ،سرپرست اعلٰی بزم اھل سخن ، دوستوں کے دوست ، ہر دلعزیز شخصیت شیخ نعمت اللہ نے عمرہ سے واپسی پر دعائے خیر اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس عشائیے میں تمام طبقہ ہائے فکر ، سیاسی ، سماجی شخصیات اور صحافی حضرات نے بھرپور شرکت کی
پیرس کی ممتاز سماجی شخصیت محمد آصف ودیگر نے شیخ نعمت اللہ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔ اس موقع پر محمد آصف نے کہا کہ ربِّ جلیل سے دعا ہے کہ وہ ہردلعزیز شخصیت اور بہت ہی پیارے بھائی شیخ نعمت اللہ کی اس سعی اور اس حاضری کو قبول و منظور فرمائے اور دینوی دنیاوی و اخروی فلاح سے ہمکنار فرمائے آمین ۔
. شیخ نعمت اللہ اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئےان کا شکریہ ادا کیا۔