پاکستان تحریک انصاف کا 24واں یوم تاسیس، وزیراعظم کی ولولہ انگیز اوردیانتدار قیادت میں نئے عہد کی تجدید اورنئی منزلوں کی طرف گامزن قیادت اورکارکنوں کو دلی مبارکباد، شیخ نعمت اللہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی ولولہ انگیز اوردیانتدار قیادت میں خوشحالی اور نئی منزلوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس قوم کے مزدور، کسان ، متوسط طبقے اور تمام لوگ تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں اور کرونا بحران نے ایک نئی تحریک انصاف کو جنم دیا ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور آہنی عزم رکھتی ہے۔