counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کی مخلصانہ اوردلیرانہ قیادت نے پوری دنیا میں سکھ برادری کوپاکستان کا سفیر بنادیا، شیخ نعمت اللہ

وزیراعظم عمران خان کی مخلصانہ اوردلیرانہ قیادت نے پوری دنیا میں سکھ برادری کوپاکستان کا سفیر بنادیا، شیخ نعمت اللہ

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی دوراندیش اوردلیرانہ قیادت نے پوری دنیا میں سکھ برادری کو پاکستان کاخیرسگالی سفیر بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی اسی کارکردگی کے باعث پوری دنیا میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے ساتھ تما م اقلیتی برادری اور عالمی برادری کو پاکستان کے مثبت تشخص پرقائل کرلیا ہے اور اس طرح ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں جو پاکستان کو عالمی سطح پر منفرد مقام دلانے میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے  جمعیت علماء اسلام اور اپوزیشن پارٹیز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جمعیت علماء اسلام ف کو اسلام آباد پہنچا کر غائب ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلان اے، اور بی کا رٹ لگانے والے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا مکمل طور پر فلاپ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سرد موسم سے متاثرہ دھرنے کے شرکاء کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

 

Sheikh Naimatullah, coordinator, PTI, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website