وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہرآن انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شیخ نعمت اللہ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس (انصاف گروپ ) کے نامزد نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ ہر قسم کے حالات میں وزیراعظم عمران خان کے سپاہی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورہمیشہ کھڑے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح سیاست کے مافیاز کو چیلنج کیا اور بے نقاب کیا اس طرح آج تک کوئی نہیں کرسکا اور اب وقت آگیا ہے کہ تحریک انصاف کا ہرکارکن ہر سپاہی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا ہو۔ قوموں کی زندگی میں ایسے فیصلہ کن مرحلے ہمیشہ آتے ہیں جب ملک و قوم پرنازک وقت ہوتا ہے ایسے میں زندہ قومیں اپنے نجات دہندہ اور اپنے لیڈر کو تنہا نہیں چھوڑتیں اورہمیشہ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے