وزیراعظم پاکستان اور سپہ سالار کے ساتھ اپوزیشن کا بغض وعناد اپنی انتہائوں کو چھورہی ہے، شیخ نعمت اللہ
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس (انصاف گروپ) کے نائب صدر کیلئے نامزد امیدوار شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں اپوزیشن جماعتیں وزیراوعظم اور سپہ سالار کیخلاف انتہا درجے کے بغض وعناد کا کھلم کھلا اظہار کر رہی ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست پھیلانے میں اپوزیشن جماعتیں ہر سطح پر کردارادا کر رہی ہیں ۔ جو کہ جمہوریت اور ملک وملت کیلئے انتہا ئی تشویشناک ہے۔ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے حامی سپہ سالار کو سپورٹ کرنے اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کے بجائے انتہائی گھٹیہ سیاست کر رہی ہیں جوکہ بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔