پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ نے صدر ملک عابد کی نجی دورہ پاکستان پرروانگی کے بعد آج قائم مقام صدر تحریک انصاف فرانس کا عہدہ سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نجی دورہ پر پاکستان گئے ہوئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں تحریک انصاف فرانس کے نومنتخب سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ بحیثیت قائم مقام صدر پارٹی امور کی انجام دہی کررہے ہیں ۔ فرانس میں موجود الیکٹڈ باڈی کے تمام ممبران قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ پہ مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز جٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی ، فرانس قائم مقام صدر شیخ نعمت اللہ کی قیادت میں متحد اور منظم ہے۔ وہ کرونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں کارکنان کو متحد رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔