جشن عید میلاد النبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پر وزیر اعظم اور وزارت مذہبی امور کے اعلانات قوم کی آواز ہیں، نعمت اللہ
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین جناب شیخ نعمت اللہ نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پر وزیر اعظم اور وزارت مذہبی امور کے اعلانات قوم کی آواز ہیں۔ ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی جاچکی ہے اور انشااللہ رفتہ رفتہ ہماری منزل ہمیں ملے گی جہاں سیرت النبی صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پر چلتے ہوئے اور اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انصاف اورعدل کا دور دورہ ہوگا۔
اس پاک مہینہے کی آمد پر حکومت نے عوام کو ان گنت تحفے دیے ہیں۔
آپﷺ نے علم و نور کی ایسی شمعیں روشن کیں جس نے عرب جیسے علم و تہذیب سے عاری معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو ختم کر کے اسے دنیا کا تہذیب یافتہ معاشرہ بنا دیا، آپﷺ نے اپنی تعلیمات میں امن ،اخوت ،بھائی چارہ ،یکجہتی اور ایک دوسرے کو برداشت کا درس دیا۔ حکومت نے احترام ربیع الاول کی اعلی قابل تقلید مثال قائم کی ہے ۔