ممتازصحافی صاحبزادہ عتیق کی وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس شیخ نعمت اللہ کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد
پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے سینئر صحافی صاحبزادہ عتیق نے وائس چیئرمین تحریک انصاف فرانس شیخ نعمت اللہ کو عمرہ کی سعادت پر مبارکباد دی۔ اور دعا کی کہ اللہ کریم عمرہ کے دوران سفر اور عبادت کو اپنی بارگاہ عالیہ میں قبول و منظور فرمائے اور ان کی قوت ایمانی میں اضافہ فرمائیں۔ ۔آمین
شیخ نعمت اللہ تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں ۔ واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں کعبتہ اللہ کی زیارت اور مدینہ منورہ کی زیارات کا شرف حاصل کیا۔ جس پر ان کو دوستوں احباب اور عزیز واقارب کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ عمرہ پر جانے سے قبل ان کے اعزاز میں پیرس کے معروف ہوٹل میں عشائیہ بھی دیا گیا اور ان کی آمد پر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے ائر پورٹ پر ان کا بھرپور استقبال کیا۔