راولپنڈی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو پارٹی خود واپس بلا رہی ہے اس پر شہباز شریف کو شرم کر نی چاہیے ، شہباز شریف واپس نہ آئے تو (ن) لیگ میں مزید گروپنگ ہوگی ، ذوالفقار علی خان ایوب خان کو دیڈی کہتا تھا ،وہ سیلیکٹ وزیر اعظم تھا ،
نواز شریف اور آصف زداری کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ، آدھا مارچ گزر گیا مولانا فضل الرحمن نے کال نہیں دی ، دال چال گھی ہمارے مسئلہ ہیں اسکا حل کیا جارہا ہے ، گیس اور پٹرول پر عمران خان خوش خبری دینگے ۔ جمعرات کو وومن یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کے پنجاب ہاؤس میں تیسری یونیورسٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، دوسری یونیورسٹی کو جلد بنانے میں عمران خان اور عثمان بزدار کا اہم کردار ہے کیونکہ وہ میرے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فاطمہ جناح یونیورسٹی بنائی تو مجھے وزارت سے ہی استعفیٰ دینا پڑا، جلد تیسری آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ باتیں زیادہ اور کام کم کرتے ہیں، انشا اللہ آپ کی یونیورسٹی کو تین بلین بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن روڈ پر نرسنگ کالج بنانے جا رہے ہیں، ماں بچہ ہسپتال چودہ آپریشن تھیٹرز کے ساتھ اسی سال شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میں بے اولاد ہوں مگر شہر کی بیٹیاں میری بیٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں کچھ لوگ مفت کی تنخواہ لے رہے ہیں ، ایک ہی چھت کے نیچے ایک آفس سے دوسرے آفس تک فائل پہنچنے میں کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تین ہزار بچیاں اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ، تعلیم پر خرچ کرنا سب سے بہتر انوسٹمنٹ ہے
،
کوشش ہے نرسنگ اسی ماہ شروع ہو جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی میں واقع پنجاب ہائوس کو خالی کروا رہے ہیں ،پنجاب ہائوس میں آئی ٹی یونیورسٹی بنے گی ، میں نے زیادہ کالجز پسماندہ علاقوں میں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی سی ایس ایس کرسکتی ہے کیونکہ اس کے گھر کے سامنے کالج ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب میں دو نرسنگ ہسپتال بنانے جا رہا ہوں،آج کل نرسنگ ڈیپارٹمنٹ میں دنیا میں بہت مواقع ہیں تاکہ ہماری بیٹیاں پڑھ کر گھروں میں نہ بیٹھیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کو شرم کرنا چاہئے اس کی پارٹی خود واپس بلارہی ہے ،شہبازشریف واپس نہ آئے تو مزید ن لیگ میں گروپنگ ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ساری دنیا کرونا کی وجہ سے معاشی بحران کا سامنا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی خان ایوب خان کو دیڈی کہتا تھا وہ سیلیکٹ وزیر اعظم تھا ، پیپلز پارٹی میرے ساتھ مناظرہ کرلے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زداری کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آدھا مارچ گزر گیا مولانافضل الرحمن نے کال نہیں دی ۔ انہوں نے کہاکہ دال چال گھی ہمارے مسئلہ ہیں اسکا حل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گیس اور پٹرول پر عمران خان خوش خبری دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ چینی چوروں کا احتساب کیا جارہا ہے ، پیپلزپارٹی اور نواز شریف کی تھکی ہوئی پارٹی ہے۔ فاطمہ جناح یونیورسٹی میں لڑکیوں نے شیخ رشید کو چاروں طرف سے گھیر لیا، شیخ رشید کے ساتھ سیلفیاں لیتی رہیں۔