اسلام آباد(یس اردو نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید طبیعت خرابی کے باعث کابینہ اجلاس سے واپس چلے گئے۔کابینہ اجلاس کے دوران شیخ رشید نے طبیعت کی خرابی کا بتایا اور اجازت لے کر واپس چلے گئے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ا?ج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی گئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے افتتاح کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ آج ہندوستان رام نگر بن گیا ہے۔
اسلام آباد: 4 اگست
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا 5 اگست کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر اور ایودھیا میں مندر کی تعمیر پرخصوصی پیغام۔https://t.co/KphH1E0y6f pic.twitter.com/Pw99ftdOR5— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) August 4, 2020
آج ہندوستان شری رام کے ہندودت کا ایک ملک بن گیا ہے اور وہ سیکولرہندوستان جس میں آزادی ،اصول اور مذہبی رواداری کی بات تھی وہ دم توڑ گیا ہے اور پاکستان کے مسلمان اور سارا عالم اسلام ہندوستانی مسلمانوں اورمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ کیونکہ ایک مسلمان جب مصیبت میں ہو تو دوسرے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ کھڑے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست میں ہندوستان نے 370 اے کو ختم کر کے کشمیریوں کیلئے مشکلات پیدا کردیں اور اسی دن کوایودھیا میں مندر کی تعمیر کے افتتاح کیلے منتخب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے 30سال پرانے جارحیت پرمبنی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے جارہی ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) August 4, 2020