counter easy hit

عوام کیلئے شاندار خوشخبری۔!!! شیخ رشید کا ٹرین سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان۔۔۔تاریخ بھی بتادی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان ٹرین سروس بحال کرنے کی منظوری دیتے ہیں تو پھر پاکستان ریلویز 15 اپریل سے ٹرین سروس دوبارہ شروع کردے گی۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر وزیر اعظم اجازت دیتے ہیں تو پھر پاکستان ریلویز اپنی سروسز دوبارہ شروع کردے گی۔انہوںنے کہاکہ 25 اپریل تک کا عرصہ اہم ہے جب کورونا ہو یا شوگر مافیا ہر چیز کلیئر ہو جائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر کورونا مریضوں کے علاج معالجہ کیلیے ریلوے کے 7 ہسپتال خدمات مہیا کریں گے جبکہ ایک ٹرین کے اندر بھی 50 بستروں کا قرنطینہ قائم کیا جائے گا، راولپنڈی میں 450 مریضوں کے علاج کا حامل ریلوے کا ایک ہسپتال بھی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے طبی سہولیات فراہم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے لاک ڈائون سے قبل 20 ٹرینیں شروع کیں اور اگر لاک ڈائون سے قبل 40 ٹرینیں نہ چلائی جاتیں تو مسافر کراچی میں پھنس جاتے۔ انہوںنے کہا کہ لاک ڈائون کے بعد پاکستان ریلوے نے فعال کردار ادا کیا اور ہماری صورتحال بھارت سے کہیں زیادہ بہتر ہے جہاں ریلوے سٹیشنوں پر کورونا لاک ڈائون اور بھوک کی وجہ سے کئی مسافر ہلاک ہوئے ۔ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلویز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے گندم اور چینی بحران سے متعلق انکوائری رپورٹ عام کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، ذمہ داروں کے خلاف ملکی قانون او آئین کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ملزم اور بدعنوان عناصر اب بھی جیلوں سے باہر ہیں تاہم عدالت کو شوگر مافیا اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت شوگر مافیا کو شکست دے گی جو ملکی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ہر ہفتہ ایک ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، لاک ڈائون ختم ہونے پر 20 ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔انہوںنے کہا کہ قُلیوں، ریلوے ملازمین اور پنشنرز کا ڈیٹا احساس پروگرام کو بھیج دیاگیا ہے تاکہ انہیں بھی مالی مدد مل سکے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کا کوئی ملازم وائرس سے متاثر نہیں ہوا اور ہماری یہ صورتحال دیگر ممالک کی نسبت بہت بہتر ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website