لاہور(ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد اپنی خوش خوراکی اور عوامی انداز میں بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی شہرت رکھتے ہیں اور موقع کی مناسبت کو دیکھتے ہوئے شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر دھماکہ خیز بیان داغ دیا، شیخ رشید کہتے ہیں کہعوام کو جس فیصلے کا انتظار تھا، وہ آگیا ہے اور اب احتساب کا عمل مزید تیز ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف منی ٹریل ہی پیش نہ کرسکے، اس فیصلے کے بعد اب احتسابی عمل تیز ہونے جا رہا ہے، اللہ آسمانوں پر فیصلہ کرتا ہے، اس فیصلے میں عمران خان اور موجودہ حکومت کا کوئی کمال نہیں ۔شیخ رشید نے کہاکہ یہ لوگ معاشی قاتل اور غدار ہیں، چور اور ڈاکووں نے قوم کواس نہج تک پہنچایا لیکن اب مجھے یقین ہے احتساب کا عمل مزید تیز سے تیزتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ٹائمنگ ہمیشہ غلط ہوتی ہے، اپنے کیسوں کی ہمیشہ نفی کی، کسی نے انھیں سمجھایا ہی نہیں تو یہی ہونا تھا۔شیخ رشید احمد نے بتایاکہ آج شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ عدلیہ پر یقین لیکن فیصلے کو نہیں مانتے، آصف زرداری سے ہی سیکھ لیتے، اب جن لوگوں نے گاجریں کھائی ہیں، ان کے پیٹ میں درد رہے گا۔