راولپنڈی: راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے روایتی حریفوں شیخ رشید اور حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔راولپنڈی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ پہلے روز این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید، تحریک انصاف کے فیض الحسن چوہان جبکہ ن لیگ کے ہی ڈاکٹر جمال ناصر اور یاسر محمود کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔ ریٹرننگ افسر نے پی پی 17 سے بھی تحریک انصاف کے رہنما فیض الحسن چوہان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔حلقہ این اے 60 پر کل 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ان پر کسی نے بھی اعتراض دائر نہیں کیا۔ ان امیدواروں میں ایم ایم اے کے مجید ہزاروی اور طارق منیر بٹ بھی شامل ہیں۔