لاہور( نیوز ڈیسک )سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم جس پر مادر پِدر آزاد لوگ اپنی خواہشات، رد عمل اور بات کہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، آج کل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی تصویر اور ویڈیوز ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، کبھی وفاقی وزراء اور کبھی بھولا ریکارڈ نامی سوشل میڈیا
سٹار بھولا ریکارڈ کی باتیں ، دعوے ، تصاویر نے پاکستانیوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے، لیکن ایسے میں ایک ایسی تصویر کی بھی انٹری ہوئی ہے جو کہ لیگی رہنماء حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کئی سوالات جنم دے گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر ، فیس بک پر اس وقت حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو کہ سی سی ٹی کیمرے سے لیا گیا سکرین شارٹ ہے، اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حنیف عباسی مریم اورنگزیب کے گلے میں بازو ڈال کر غالباً کسی شاپنگ مال میں گھوم رہے ہیں، اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی اور مریم اورنگزیب کو اپنی اپنی پوزیشن کلیئر کرنی ہوگی کیونکہ حنیف عباسی کس رشتے کے تحت مریم اورنگزیب کے ساتھ گلو گیر ہوئے پھر رہے ہیں اور ان لوگوں کو ذرا بھی ڈر نہیں کہ انہیں کوئی دیکھ لے گا؟ سوشل میڈیا پر لیگی رہنماؤں کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک نہ حنیف عباسی اور نہ ہی مریم اورنگزیب کی جانب سے اس تصویر کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔