counter easy hit

’’تحریک انصاف عمران خان سے ہے ،عمران خان نہیں تو تحریک انصاف نہیں۔۔۔‘‘شیخ رشید نے اتحادی جماعتوں کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اس ملک میں عمران خان کانام تحریک انصاف ہے اور اسی کانام اتحادی ہے، اتحادیوں کا کو ئی کردار نہیں ہے ، اس کی حیثیت صفر ہے ، صفر کو ایک ہزار سے بھی ضرب دو تو وہ صفر ہی رہے گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”نیا

ملازمتوں کے مواقع، سرکاری ،نیم سرکاری، پرائیویٹ، سکولز، کالج، یونیورسٹی، وغیرہ کے آج کےتمام اخبارات میں شائع ہونیوالے خالی آسامیوں کے اشتہارات

پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہوتاہے کہ تاریخیں دے لیکن حکومت کے نئے سال میں عمران خان مسائل پر قابو پالیں گے ۔ مولانا فضل الرحمان نے بہت بڑی مشق کی ہے ، دھرنا دنیا بہت مشکل کام ہوتاہے ، فضل الرحمان دھرنے کی ناکامی کے بعد تاریخیں نہ دیں تو کیا کریں ؟ سیاستدان کا تو کام ہی لوگوں کوامید دلائے رکھنا ہوتاہے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عمران خان کانام تحریک انصاف ہے اور اسی کانام اتحادی ہے ، اگر کوئی الگ سے چورن بیچتاہے تو وہ اپنا وقت ضائع کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کا کو ئی کردار نہیں ہے ، ان کی حیثیت صفر ہے ، صفر کو ایک ہزار سے بھی ضرب دو تو وہ صفر ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیٹیں اگر چارگنا بھی ہوجائیں تو اس ملک میں ان کا کوئی رول نہیں ہوگا ،بلوچستان کی حد تک بات اور ہے ۔انہوں نے کہا کہ چینیوں کے مجھ پر راضی نہ ہونے کے حوالے سے چھپنے والی سٹوری باکل غلط سٹوری ہے ، عمران خان نے مجھے ریلوے میں مشیر رکھنے کی اجازت دی ہے ،یہ بڑی بات ہے ۔ انہوں نے کہاایم ایل ون پر میں نے ہی دستخط کئے ہیں اور میں ہی اس کوانجام تک پہنچاﺅں گا ، چینی مجھ پر مطمئن ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کیاگیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، اس موقع پر پنجاب میں انتظامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے بابر اعوان کو فارن فنڈنگ کیس سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیزیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں ، وزرارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے ۔حکمران جماعت کی جانب سے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے او آئی سی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکمران پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ او آئی سی سے فوری رابطہ کرے۔انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیاں کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہیں۔

sheikh rasheed, announced, that, PTI, nothing, without, Imran Khan, Minus , Imran Khan, not, allowed

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website