اسلام آباد(یس اردو نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے ہیں۔ شیخ رشید احمد قربانی کا جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی میں آئے ۔ اس موقعے پر وہاں پرلوگوں کی بہت بڑی تعداد اکھٹی ہوگئی۔ جنھوں نے شیخ رشید احمد سے ہاتھ بھی ملائے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی جس پرشیخ رشید احمد نے انھیں منع کردیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے قربانی کیلئئے 2 اونٹ اور 4 بکروں کا کامیاب سودا کیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لئے نکلے تو قیمتیں جان کر وہ بھی پریشان ہو گئے لیکن پھر انہوں نے ایک دو یا تین نہیں بلکہ چھ جانور خریدے جن میں 2 اونٹ اور 4 بکرے شامل ہیں۔