اسلام آباد: معروف صحافی کامران خان کا کہنا تھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید معجزانہ طور پر تاحیات نااہل ہونے سے بچ گئے۔ کیونکہ موجود اسمبلی دو دن بعد اپنی مدت مکمل کرلے گی۔ جس کے بعد شیخ رشید کی نااہلی کا فیصلہ بے اثر ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ نگار کامران خان کا دوران پروگرام کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیا گیا تھا تاہم نااہلی کی یہ تلوار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر بھی لٹک رہی تھی۔
شیخ ریشد کے حوالے سے بھی نواز شریف اور جہانگیر ترین جیسی ہی شکایت تھی اور ان کے کیس کی بھی سماعت ہوئی تا ہم شیخ رشید کے کیس کے حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ شیخ ریشد کے کیس کی سماعت ہوئی اور کیس کا فیصلہ بھی محفوظ ہوا۔اور پچھلے دو ماہ سے زائد کے عرصے سے شیخ رشید نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہے۔اور اس کے بعد یہ سوچ جنم لے رہی ہے کہ موجود اسمبلیاں دو دن بعد اپنی مدت مکمل کر رہی ہیں اور شیخ رشید کی تا حیات نا اہلی کے حوالے سے جو نا اہلی کی تلوار لٹک رہی تھی۔
اب وہ نہیں لٹک رہی۔کیونکہ جب وہ اسمبلیاں ہی موجود نہیں ہوں گی تو اگر شیخ رشید نا اہلی کیس کا فیصلہ آ بھی جائے تو شیخ رشید تا حیات نا اہل نہیں قرار پائیں گے۔گویا شیخ رشید معجزانہ طور پر تا حیات نا اہل ہونے سے بچ گئے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے عدالت میں یہ درخواست دائر کی تھی کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2013کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں انے اثاثے چھپائے تھے۔اور غلط ڈیکلریشن جمع کروایا اس لیے شیخ ریشد کو نا اہل قرار دیا جائے۔تاہم شیخ شید نا اہلی کیس کا فیصلہ ابھی بھی محفوظ ہے اور موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں بھی دو دن باقی ہیں اس لیے شیخ رشید نا اہلی سے معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں۔