counter easy hit

شیخ رشید اسپتال کیس: سپریم کورٹ نے پنڈی بوائے کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد; عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ذچہ بچہ اسپتال کیس کی عدم تعمیر کیس میں عدالت نےاسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے زچہ بچہ اسپتال کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نےاسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اسپتال کی تعمیر میں دس سال تاخیر ہوئی۔ مزید 2سال کا وقت نہیں دے سکتے۔اسپتال میں دلچسپی کم ہو تو دو سال کا وقت بھی کم ہے۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت اسپتال کی تعمیر میں تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسپتال کی تعمیر میں تا خیر کا ذمہ دار کون ہے؟۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسپتال کی تعمیر کے لیے دو سال کا وقت مانگا تھا۔ جب کہ دوران سماعت شیخ رشید کا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ منصوبہ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا۔اللہ تعالی 70سال میں آپ کو یہ موقع دے رہا ہے۔میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہو گا۔یاد رہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار عام آدمی کا درد رکھتے ہیں. راولپنڈی میں ہسپتال کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی۔آج کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منصوبہ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا، یہ قوم کے لیے آپ کا احسان ہو گا،میری عمر بھی آپ کو لگ جائے۔جب کہ ۔۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی صورت اسپتال کی تعمیر میں تا خیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website