سکھر(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو چور لٹیرے موجودہ حالات میں ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں وہ مارے جائیں گے۔ عمران خان اپنی پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔ نواز اور زرداری خاندانوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاشیخ رشید نے مزید کہا کہ آئندہ تین سے چار ماہ امتحان کے ہیں نیاسال عوام کی سہولت اور حکومت کی مزید کامیابیوں کا سال ہوگا تاہم جس جس نے جو بویا ہے وہ کاٹے گا نواز اور زرداری خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے یہ باپ بچانے اور وہ اولادکے دینے کی کوشش کررہے ہیں ان کو بیس کروڑ لوگوں میں قیادت نظرنہیں آتی ہے یہ جب بانٹنے پر آتے ہیں تو اپنوں میں بانٹتے ہیں اور ڈانٹتے ہیں تو غریب لوگوں کو ڈانٹتے ہیں یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں انہیں کھیلنے دو ان کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی اپنے خلاف تحریک میں کامیاب ہونگے ان کی کامیابی میری خواہش بھی ہے اور کوشش بھی ہے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں پانچ ہزار سے زائد خالی جگہیں نکال لی ہیں جس میں سے بیس فیصد ریلوے ملازمین کے لیے ہوگا جبکہ باقی پر میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی اور ایک سے پانچ گریڈ تک کی ملازمتوں کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی اور اس سلسلے میں اب تک تک 10 لاکھ سے زائد درخواستیں آچکی ہیں ہمیں پتہ ہے کہ ہمیں اس کا سیاسی نقصان ہوگا لیکن فیصلہ میرٹ پر ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں دس ماہ کے ستر لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے اور تین سے چار ماہ میں مزید 30 لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوگا ریلوے کے اس وقت 7 کروڑ مسافر ہیں جن کی اسکیننگ کا موثر نظام لانے کی کوششیں کررہے ہیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چار دن کے سندھ کے دورے پر نکلا ہوں خصوصاً سکھر ڈویڑن کا دورہ کررہا ہوں کیونکہ ہم ایل ایم ون یہاں سے شروع کررہے ہیں کیونکہ زیادہ حادثات اسی ٹریک پر ہوتے ہیں یہ ٹریک ساٹھ ستر سال پرانہ ہے اس کو انشاء اللہ ٹھیک کریں گے اور میں خود ہر ماہ دو ماہ بعد اس ٹریک کا دورہ کروں گا ہم ریلوے کو شایان شان بنائیں گے روہڑی ریلوے اسٹیشن کے باہر پلازہ اور شاپنگ مال بنائیں گے ہم پاکستان ریلوے کو آگے لے کر جائینگے وزیر ریلوے نے اس موقع پر مسافروں کو پینے کے پانی کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر دو واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔