counter easy hit

رائل پام کلب ریلوے کے پاس آتے ہی شیخ رشید نے شانداراعلان کردیا

Sheikh Rasheed stirred on the Royal Palm Club Railway

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید نے رائل پام کلب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدلیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تاریخی فیصلہ دیا۔ انہوں نے کہاوہ قوم سے وعدہ کرتے ہیں ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے۔  رائل پام کنٹری کلب کا فیصلہ ریلوے کے حق میں آنے پر وفاقی وزیر شیخ رشید خوشی سے نہال ہو گئے۔ وزیراعظم سے خصوصی ملاقات میں انھیں فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو مٹھائی بھی کھلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ دور ہونے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے ان سے پوچھا کہ اب رائل پام کنٹری کلب کو کون چلائے گا؟اس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب انٹرنیشنل ٹینڈر ہوگا، عالمی سطح کی کمپنی چلائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website