counter easy hit

جہانگیر ترین فیلڈ میں رہیں گے یا نہیں ، پنڈی بوائے نے بتا دیا رمضان کے بعد بہت بڑا کیا ہونے والا ہے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا ہوتا لیکن اب عمران خان اور حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے،دیکھتے ہیں جہانگیر ترین کیساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، حکومت میں کو ئی گروپ بندی نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں چینی کے بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا،جو فیصلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کیے ان کے بارے میں مجھے بھی معلوم نہیں تھا۔ جہانگیرترین اور عمران خان کے درمیان تعلقات بہت گہرے تھے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ25 اپریل کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے۔ حکومت میں کو ئی گروپ بندی نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے۔ عمران خان جانتے ہیں کس کو کہاں تک لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں، عمران خان کو 2سال ہوگئے اور اب وہ معاملات سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے بزنس مین سیاست میں آئے جس کے بعد مافیاز مضبوط ہوئے اور ملک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی دینے میں اسدعمر کا کوئی کردار نہیں لیکن اگر رزاق دائود کا کہا جائے تو ظاہر ہے وہ انڈسٹری منسٹر تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اور عمران خان کے تعلقات میں جو دراڑ پڑی ہے وہ ختم بھی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا، ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا۔

 

Sheikh Rasheed talks about future of Jehangir Khan Tareen, its a real examination of nerves of Prime Minister Imran Khan

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website