لاہور;’ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید اپنے چٹ پٹے بیانات کی وجہ سے کافی مقبول ہیں ۔تاہم شیخ
تعلق راولپنڈی یا اسلام آباد سے نہیں ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی لیڈر شیخ رشید نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو مجھے سیاست اتنی پسند ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کچھ بھی اچھا نہیں لگتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کسی لڑکی کو دھوکہ نہیں دیا اور نہ ہی مجھ میں کوئی فنی خرابی ہے۔میرے بارے میں دنیا میں جو بھی بکواسیات ہو رہی ہیں۔وہ بلکل فضول ہے۔اگر میں شادی کر لیتا تو آج یہاں نہ ہوتا۔ میرے گھر میں بھی بہت مسائل تھے جن کو میں نے حل کیا۔اس سے پہلے بھی جب ایک بار شیخ رشید سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کاکہنا تھا کہ میں نے شادی نہیں کی اسی لیے کرپشنسے بچا ہوا ہوں کیونکہ بیویوں کا کرپشن میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے میری ماں ہر وقت روتی رہتی تھی لیکن میں نے خاندانی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ خاندانی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کچھ نہ کچھ قربانی تو دینی ہی پڑتی ہے اور میں نے شادی والی قربانی خوش اسلوبی سے دے دی۔