وزیر اطلاعات نے کہا ایوان کی کارروائی دکھانا سپیکر کے اختیارات میں ہے ، آپ نے اس کی تردید کر دی :قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جس دن سچ بولا اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی وی کی طرف سے اجلاس کا بلیک آئوٹ کرنے کے معاملہ پر تقریر کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے نماز فجر کے بعد تحریک استحقاق جمع کرائی ، پرویز رشید نے کہا کہ ایوان کی کارروائی دکھانا سپیکر کے اختیار میں ہے ۔ لیکن آپ نے اس کی تردید کر دی ، پرویز رشید نے جس دن سچ بولا اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا ۔ پی ٹی وی نے بلیک آؤٹ کیا لیکن میڈیا کے لوگوں نے اپنے موبائل فون سے کلپ بنا کر قوم کو دکھایا ۔ سپیکر نے ریمارکس دیئے کہ اس دن براہ راست کارروائی دکھانے کے لئے مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا تھا ، آپ نے سچ بولا کہ آپ کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی جس پر سپیکر نے کہا کہ اس معاملے پر ایک بار پھر میرے چیمبر میں بیٹھ کر بات کریں گے