لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل کو ضمانت منظور ہونے پر رہائی مل گئی۔ علی روحیل پر الزام ہے کہ انہوں نے گیریژن کلب میں تلاشی کے مسئلے پر سیکیورٹی گارڈ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر کے بیٹے علی روحیل اصغر پر الزام ہے کہ لاہور گیریژن کلب میں شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر سیکیورٹی گارڈ حسین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے، سیکیورٹی گارڈ نے انہیں تلاشی کے لیے روکا تھا۔
رہائی ملی تو علی روحیل کے دوستوں میں گویا خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سگریٹ کے کش لگاتے اور دھواں فضا میں بکھیرتے ملزم علی روحیل عدالت کے سے باہر آئے تو کسی نے ان سے ملایا ہاتھ تو کسی نے گلے لگا کر مبارک باد دی۔