ریکوڈیک سمیت قومی اہمیت کے بہت سے منصوبے عمران نیازی اینڈ کمپنی نے بدنیتی سے متنازعہ بنائے ، اور اب عالمی سطح پر ان کے جرمانے غریب عوام اداکریگی، شیخ جاوید طارق
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر راہنما شیخ جاوید طارق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوڈک پاکستان کی قومی تاریخ کے عظیم ترین منصوبوں میں سےایک تھا جسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہت کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا اور اس سے عوام کو خوشحالی نصیب ہونی تھی مگر عمران نیازی اینڈ کمپنی نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر انگلیاں اٹھائیں اور جان بوجھ کر متنازعہ بنایا آج اس کا انتہائی بیہانک نتیجہ اربوں روپے جرمانے کی صورت میں ظاہر ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے غریب ملک کی قسمت کے ساتھ انتہائی بیہانک مزاق یہ کیا جارہا ہے کہ ریکوڈک جیسے قومی اہمیت کے منصوبے جن پر اربوں کی لاگت آئی اور ان کو کامیابی سے ڈیزائن کیا گیا تھا ان کو روک کر اور ان کیخلاف آوازیں اٹھا کر بدنیتی کا مظاہرہ کیا گیا اور عوام کی محنت کی کمائی سے اب اس کو روکنے کے جرمانے ادا کیے جارہے ہیں ۔
یہ عجیب مزاق ہے کہ ریکوڈک جیسے منصوبے میں رکاوٹ بھی عمران خان نیازی اور ان کے اتحادیوں نے ڈالی اور اب آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی کی حکومت نے جو قرضہ لیا . اب وہی قرضہ . عالمی عدالت کو دینا پڑے گا . چھ عرب سے زیادہ . پاکستان گورنمنٹ کو دینا پڑے گا عالمی عدالت کو . عمران . لوگوں سے قرضے پکڑ پکڑ کر حکومت چلا رہا ہے . عالمی عدالت نے حکومت پر جرمانہ کردیا