لاہور: شیخ وقاص اکرم نے این اے 115 جھنگ سے (ن) لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ شہباز شریف کو بتا دیا تھا کہ مجھے ٹکٹ نہیں چاہیے، انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لوں گا۔ اسی حوالے سے میں نے کئی روز سے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے بینروں پر آزاد امیدوار لکھا گیا ہے، اس کے باوجود (ن )لیگ نے ان کو ٹکٹ جاری کیا۔