کلر یوتھ کونسل کو مزید امداد کی پیشکش، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم کا حکومتی نااہلی کیخلاف عوام کی مدد کیلئے کمیونٹی ورک کو ترجیح بنانے کا فیصلہ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے دورہ پاکستان کے دوران غریب اورمستحق افراد کو راشن مہیا کرنے میں ناکامی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی امدد کیلئے مخیر حضرات کو خود آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان میں کرونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے کلر یوتھ کونسل کو سرگرداں پایا تو اس کو ایک ملین امداد کی پیشکش کی اور مزید امداد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں لہذا عوام پاکستان کو اپنے غریب بھائیوں کیلئے خود کھڑا ہونا پڑیگا۔
،