کرونا وبا نے حکومتی اہلیت کا پول کھول کر رکھ دیا، جو حکومت صحت اور تعلیم جیسے سیکٹرزکو بحال نہیں رکھ سکی وہ خارجہ اوردفاعی امور کیسے سنبھالے گی، شیخ وسیم اکرم
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ حکومت نے دو سال میں معیشت اورکشمیرکاذ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اب صحت عامہ کیلئے پیدا ہونے والے کرونا وبا کے مسئلے نے تو حکومتی صلاحیت کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی مایوسیوں اور محرومیوں میں اضافہ کردیا،عوام کی چیخیں اور بد دعائیں عرش کو ہلا رہی ہیں تحریک انصا ف حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے،مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشرتی فساد ناقابل بیان تباہی کا رخ اختیار کر رہاہےاپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے نالائق حکمرانوں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،