پیرس، ہر گزرتا دن عوام کو میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے قریب ترکرتا جارہا ہے، وسیم اکرم شیخ
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے خلاف تمام سازشیں اپنی موت آپ مرتی جارہی ہیں ۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ عوام پاکستان مسلم لیگ ن اور عظیم لیڈر میاں محمد نواز شریف کو شدت سے یاد کرتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستی مشینری اور پاک فوج کی طرف سے دفاعی بجٹ کی قربانی کے باوجود سلیکٹڈ یکسر ناکام ہوچکا ہے۔ اور پاکستان مسلم لیگ ن کا لائحہ عمل اور معیشت، دفاع، انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو عوام شدت سے یاد کر رہے ہیں جوکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی علامت ہے۔ عظیم قائد میاں محمد نواز شریف پہلے سے کئی گنا زیادہ قوت کیساتھ برسراقتدار آئیں گے اورعوام کے تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔