پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم سے کم جبکہ پاکستان میں زیادہ وصول کی جارہی ہیں، ، نام نہاد ایماندار وزیراعظم اپنی پرانی تقاریرخود سن لیں یا اعتراف کرلیں کہ سلیکٹڈ کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا، شیخ وسیم اکرم
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد ایماندار نیازی اپنی چالوں میں خود پھنس چکا ہے اور ان تمام برائیوں کا شکار ہے جس کا وہ سابقہ سیاستدانوں پر الزام لگاتا رہا ہے۔ آج پاکستان میں چوربازاری سے لے کر کرپشن تک ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کررہی ہے۔ سلیکٹڈ کسی بھی قسم کا فیصلہ لینے سے قاصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی واضح ترین مثال یہ ہے کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمت مسلسل گر رہی ہے مگر پاکستان میں ابھی تک خاطرہ خواہ کمی نہیں کی گئی جس سے صاف ظاہر ہے کہ ملک پر نااہل اور لالچی بے ایمان حکمران مسلط ہیں جنہیں کسی بھی قسم کا کوئی احساس نہیں ہے کہ وہ عوام کے وسائل کو بری طرح سے لوٹ کر اپنے سلیکٹرز کی جھولی میں ڈال رہے ہیں اور بہت جلد تاریخ میں ایک بدنما ترین داغ بننے والے ہیں۔