اسلام آباد؍پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی و پاکستان کی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے ملک بھر میں عوام قئاد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے جہنہوں نے کبھی ایسے بحرانوں میں سیاست نہیں ہونے دی اور ملک کے طول و عرض میں عوام کوریلیف مہیا کرنے کیلئے ہمیشہ اقدامات کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور انکے نااہل وزرا روز اول سے عوام سے وعدے تو کرتے ہیں لیکن ان وعدوں پر عمل ہوتا دیکھائی نہیں دیتا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے انشائ اللہ ن لیگ اپنی پاکستانی عوام کیساتھ ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہے