پیرس (نمائندہ یس نیوز) الطاف حسین نے اپنے آباواجداد اور قوم و ملت سے غداری کی ھے جسکی سزا موت ھے. ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے حکومت پاکستان اور برطانیہ سے اس دھشتگرد وطن فروش مکروہ بھارتی ایجنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو کہا اور متنبہ کیا کہ اگر ایسے اقدامات بروقت نہ لئے گئے تو پوری قوم اس پر سراپا احتجاج ہو گی۔شیخ وسیم اکرم نے مذید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ پاکستان مخالف قوتوں کو سپوٹ کیا ہے۔
اس کو مکمل طور پر بین کر دینا چاہیے ،انھوں نے کہا کہ ہم دیا ر غیر میں بسنے والے پاکستانی حکومت وقت اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور ایم کیو ایم جیسی غدار وطن جماعت کو بین کریں۔