counter easy hit

ضلع شیخوپورہ میں سیلاب جیسی نا گہانی صورت حال میں انسانی جانوں کے بچاؤ و دیگر نقصانات سے بچنے کے لئے خانپور نہر پر تربیتی مشق کا انعقاد

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ(بیورورپورٹ) ضلع شیخوپورہ میں سیلاب جیسی نا گہانی صورت حال میں انسانی جانوں کے بچاؤ و دیگر نقصانات سے بچنے کے لئے خانپور نہر پر تربیتی مشق کا انعقاد۔ریسکیو 1122کی ٹیموں نے موک ایکسر سائز میں حصہ لے کر اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے ۔اس موقع پر ڈی سی او ارقم طارق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سیلابی نقصانات سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کر نے کے لئے ایسی مشقیں فائدہ مندثابت ہوتی ہیں۔گذشتہ سالوں میں آنے والے سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے مون سون بارشوں اور سیلاب سے بچنے کے لئے پنجاب بھر میں موک ایکسر سائز مشقوں کا سلسلہ جاری ہے سیلاب سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122کا کردار بہت اہم ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آپریش پی ڈی ایم اے محمد سجاد اور ڈائریکٹر کوارڈینیشن محمد نثار ثانی نے آ ج خانپور نہر پر موک ایکسرسائز مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی راؤ ریاض اعجاز،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اعظم،ڈی او لائیو سٹاک،ڈی او سول ڈیفنس محمد اصغر،اظہر شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد اعظم کے ساتھ عملی مشقوں کا معائنہ کیا جس میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے فرضی سیلاب زدگان کو بذریعہ کشتی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر کشتی کے کسی کو ریسکیو کرنا پڑے تو اس کی تیاری کے اظہار کے لئے تیراکی کا عملی نمونہ پیش کیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر محمد اعظم نے بتایا کہ آنے والے موسم میں سیلاب سے متعلق کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہماری تیار ی مکمل ہے ،نوجوان ہر دم تیار ہیں اور متاثرین کی ہر قسم کی مدد ریسکیورز کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی فرضی مشقوں کا مقصد تمام اداروں کا آپس میں باہمی رابطہ اور اپنے آلات کی تیاری اور درستگی کی تصدیق شامل ہے۔