شیخوپورہ(بیورورپورٹ)شیخوپورہ کی مین شاہرات اور رابطہ سڑکوں کی حالت زار اور ٹریفک کے غیر موثر نظام کے باعث حادثات کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ، گرمی کی شدت کے باعث تپتی سڑکوں پر سرپٹ دوڑتی گاڑیوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے نہ تو مانیٹر سسٹم موجود ہے اور نہ ہی شاہراؤں پرکسی جگہ عملہ ٹریفک پولیس دن کے وقت کام کرتا دکھا ئی دیتا ہے، ڈی ایس پی ٹریفک کی بار بار وضاحت کے باوجود عملہ ٹریفک اپنی من مانیوں میں مصروف ہے اور سڑکوں پر ڈیوٹی دینے کی بجائے الٹا چوک و چوراہوں میں کھڑے ہو کر گاڑیوں کے مالکان سے مٹھی گرم کرتے دکھائی دیتے ہیں، شہری حلقوں نے بڑھتے ٹریفک حدثات کا ذمہ دار محکمہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کو قرار دیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام افسران و ملازمین کو محکمہ سے فوری طور پر نکال باہر کیا جائے جو دوران ڈیوٹی غفلت و غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں یا گاڑیوں کے مالکان سے رشوت ستانی جیسے جرم میں ملوث ہیں۔